راجا ارشاد احمد
گاندربل // یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل نے تولہ مولہ میں ’سوچھتا ہی سیوا‘کے تحت ’فٹ انڈیا سوچھتا فریڈم دوڑ‘ کے تحت پبلک ہیلتھ سینٹر بٹہ وینہ سے دوڑ کا انعقاد عمل میں لایا ۔دوڑ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 280 طلباء نے شرکت کی۔ دوڑ کا اختتام گورنمنٹ مڈل سکول بٹہ وینہ میں ہوا۔
ادھر زون گاندربل نے مادر مہربان میدان میں انڈر 14 لڑکیوں کیلئے انٹر اسکول زونل سطح کی ایتھلیٹک میٹ کا انعقاد کیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے 105 طلباء کھلاڑیوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس گاندربل شیخ شفقت اقبال نے اس موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ کے افسران کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی حوصلہ افزائی کراتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے مفید مشورے دئے۔ملاقات کے اختتام پر ہونہار کھلاڑیوں کو محکمہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے تمغوں اور توصیفی اسنادسے نوازا گیا۔دریں اثناء زونل فزیکل ایجوکیشن کنگن کی جانب سے انڈر 17 اور انڈر 19 سال کے لڑکوں کیلئے شیخ العالم کھیل کے میدان کنگن میں کھیل کود کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔