یو این آئی
سرینگر// جنوبی ضلع اننت ناگ کے وترگام وانہامہ گائوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے طالب علم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا۔ 20سالہ طالب علم ساحل بشیر ولد بشیر احمد ڈارپر نزدیک سے گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ زخمی طالب علم کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ طالب علم کی گردن میں گولی پیوست ہوئی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر بتایا کہ بدھ کی شام دہشت گردوں نے ساحل بشیر ولد بشیر احمد ڈار ساکن وانہامہ اننت ناگ پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ زخمی نوجوان کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے کیونکہ گولی اس کی گرد ن کے اندر جا کر باہر نکلی ہے جس وجہ سے زخم کافی گہر ا ہے ۔