عظمیٰ نیوز سروس
گاندربل //ضلع گاندربل سے جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع میں چرواہی قبائلی خاندانوں کی آمدورفت کے لیے 9ٹرکوں کے پہلے قافلے کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرمشتاق احمد سمنانی نے لار سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ آف پولیس، ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر گاندربل اور ایس ایچ او لار نے بھی شرکت کی۔کل 9 ٹرک پانچ نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کے ساتھ 449 بھیڑ بکریوں کو لے کر ضلع کے چار مقامات یعنی رنگیل، بابادریادین، صفا پورہ اور وائل سے اپنی منزلوں یعنی جموں ڈویژن کے ضلع ریاسی اور راجوری کے لیے روانہ ہوئے۔ بین الصوبائی/ضلع/انٹرا ضلعی راستوں کے ذریعے ان کی متعلقہ منزلوں تک پہنچنے کا عمل سال 2022-23 میں شروع کیا گیا تھا۔