عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈی پی ایس بڈگام نے سرینگر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 30ویں ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مثالی کارکردگی پیش کی۔ چیمپئن شپ کا انعقاد بیڈمنٹن ہال، شیر کشمیر سپورٹس کمپلیکس سرینگر میں کیا گیا۔ مقابلے میں مختلف سکولوں کے 17 سال سے کم عمر کے طلباء نے حصہ لیا۔ڈی پی ایس بڈگام کے ریحان منظور اور فرحان منظور نے انڈر 17 عمر کے زمرے میں ڈی پی ایس سرینگر کے مراد طارق اور سلمان کو سیدھے سیٹوں میں 18-21، 21-10، 21-19 سے شکست دے کر 30ویں ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی۔ ریحان نے انڈر 17 سنگلز اور انڈر 19 سنگلز میں رنر اپ کے طور پر بھی اپنا نام مضبوط کیا ہے۔چیمپیٔن شپ میں 370 سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جن میں وادی کے اعلیٰ اسکول جیسے ڈی پی ایس سرینگر، کشمیر ہارورڈ اور گوینکا وغیرہ شامل ہیں۔اسکول طلباء کو زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔