عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے عید میلاد النبی ؐ کے موقعہ پر شہرسری نگر کے مختلف بازاروں میں فوڈ بزنس اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اَپنائے گئے حفظان صحت کے طریقوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو چیک کرنے کے لئے خصوصی مہم انجام دی۔ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کی نگرانی میں شہر کے مختلف بازاروں میںمہم اَنجام دی گئی تاکہ خانیار میں حضرت مخدوم صاحب ؒ اور دستگیر صاحب ؒکی زیارت گاہوں کے ارد گردفروخت ہونے والے کھانے بالخصوص کشمیری سنیکس کے معیار کو جانچا جا سکے۔اِس کے علاوہ دیگر علاقوں جن میں رعناواری، نوہٹہ، شیراز چوک وغیرہ شامل ہیں۔ دورانِ مہم انسپکشن ٹیم کی جانب سے ان علاقوں میں فروخت ہونے والے ریڈی ٹو ایٹ فوڈ کے معیار کو جانچنے کے لئے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین لگائی گئی جس میںموبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین میں تقریباً 45 سرویلنس نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ اس کے علاوہ سٹریٹ فوڈوینڈروں کو فوڈ سیفٹی قواعد و ضوابط کے حوالے سے فوڈ سیفٹی کے بارے میں عمومی آگاہی بھی فراہم کی گئی۔دریں اثنا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے راجباغ میں طلباء کے ہوسٹل کا بھی اچانک معائینہ کیا اور ہوسٹل میں رہنے والے طلباء کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کی جانچ کی۔