شوکت حمید
سرینگر//مکانوں اور عمارتوں کیلئے ٹین کی بہترین چادریں بنانے کی مشہورٹاٹا بیلو سکوپ کمپنی نے ٹین کے 2نئے برانڈ متعارف کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو مضبوط ،دلکش اور رنگین ٹین کی چادریں فراہم کرنے کیلئے کمپنی وعدہ بند ہے ۔بدھ کی شام ایک مقامی ہوٹل میں ڈیلرس کیساتھ ایک میٹنگ کے دوران کمپنی کے نائب صدر وکاس پوندھیر نے کہا کہ کمپنی نے پچھلے کئی برسوں کے دوران مزید2پلانٹ بنائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کی طرف سے اب ٹین کی چادروں کے دو نئے برانڈ DurashineاورInfiniaمارکیٹ میں لائے گئے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ کشمیر میں انکی کمپنی پہلے نمبر پر ہے۔اس موقعہ پر انہوں نے بہتر مارکیٹنگ کیلئے ارشاد سیمنٹ سٹور کو آرام دہ گاڑی ،مہا لکشمی انٹر پرائز کو 30گرام سونا اور بٹ ایمپائر کو18گرام سونا انعام میں دیا ۔ دیگر متعدد ڈیلروں کو بھی ایوارڈ دیئے گئے ۔اس موقعہ پر محمد اسماعیل بیگ اور محمد صدیق بیگ نے ایورارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔