محمد تسکین
بانہال// رام بن۔ راج گڑھ رابط سڑک پر بغلیہار پاور ہاؤس کے نزدیک پولیس کی ایک ٹاٹا سومو گاڑی کو حادثے پیش آیا جس میں2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک ٹیچر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ ٹاٹا سومو گاڑی پولیس پوسٹ راجگڑھ کے ساتھ منسلک تھی اور رام بن سے واپسی پر سڑک سے لڑھک کر 2سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی بعد دوپہر پیش آیا۔پولیس نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے بچائو کارروائیوں کا آغاز کیا ۔ ایس پی او سوامی راج ولد ایشر داس کی موت موقع پر ہی واقع ہوچکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار دو مزید پولیس اہلکار اور ایک ٹیچر جو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال رام ن منتقل کئے گئے، جہاں زخمی سلیکشن گریڈ پولیس کانسٹیبل نمبر پرویز احمد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ حادثے میں زخمی افراد زیر علاج ہیں۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 552 سیوا سنگھ ولد چتر سنگھ ساکن درمن راجگڑھ اور سرکاری سکول ٹیچر جوگیندر سنگھ ولد قابل سنگھ ساکن کمیت راجگڑھ کے طور کی گئی ہے۔