عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// بانہال کے قریب شالگڑی علاقے میں ہفتہ کی شام پسی گر آنے کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر شالگڑی، بانہال میں پسی گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حرکت روک دی گئی ہے”۔
اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کے افراد اور مشینری کام پر تعینات ہیں اور بحالی کا کام جاری ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ سے ملبہ ہٹانے اور مکمل بحالی کے بعد اسے آمد و رفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے لوگوں کو شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی تازہ ترین جانکاری حاصل کریں۔