عظمیٰ نیوز رسروس
سرینگر// پولیس پبلک اسکول سرینگر نے ایل پی ڈی ونگ کے پہلے سالانہ اسپورٹس ڈے کا بڑے جوش و خروش کے ساتھ انعقاد کیا۔ڈی آئی جی پی وسطی کشمیر سجیت کمار سنگھاور انتظامی افسر جے کے پی پی ایس سرینگر نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل سنیگدھا سنگھ کے علاوہ ایس ایس پی سجاد خالق بٹ،دیگر افسران موجود تھے۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا ۔ نرسری سے چوتھی جماعت تک کے طلباء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ڈی آئی جی سجیت کمارنے ان کوششوں کی تعریف کی اور طلبہ کی اچھی جسمانی صحت کیلئے مستقبل میں اس قسم کے مزید پروگراموں پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام تمام مقابلوں کے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کے ساتھ ہوا۔