راجا ارشاد احمد
گاندربل//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے بوائز ہائر سیکنڈری سکول ہاری گنہ ون میں انڈر 19 عمر کے لڑکوں کے لئے انٹر اسکول زونل لیول ایتھلیٹک تقریب کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ تقریب میں زون کے مختلف ہائر سیکنڈری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی چستی اور تندرستی کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے اختتام کے بعد محکمہ کے اعلیٰ حکام نے ہونہار طلباء کو مومنٹو اور توصیفی اسناد سے نوازا۔محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل نے ضلع میں مختلف کھیل سرگرمیوں کو شروع کرکے طلباء میں چھپے ہنر اور صلاحیتوں کو ابھارنے کوشش کی ہے ۔