عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے منگل کو تین اہم داخلہ امتحانات – CUET-UG، CUET-PG، اور NET 2024-25 کے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کیا۔انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 15 سے 31 مئی 2024 تک کیا جائے گا۔یو جی سی کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے کہا، امتحان کے تین ہفتوں کے اندر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔CUET-PG کا انعقاد 11 سے 28 مارچ تک کیا جائے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ قومی اہلیت ٹیسٹ (NET)10سے 21 جون تک منعقد کیا جائے گا۔