راجا ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل ضلع کے طلباء میں چھپے ہنر اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے انٹر زون ڈسٹرکٹ سطح کے کبڈی مقابلے کا انعقاد فزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ میں عمل میں لایا گیا۔مقابلے میں 124 کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے شرکت کرتے ہوئے اپنے ہنر اور قابلیت کا مظاہرہ کیا۔
مقابلے کے اختتام پرمحکمہ کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو سراہتے ہوئے انہیں مومنٹو اور توصیفی اسناد سے نوازا۔واضع رہے کہ محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے ضلع کے مختلف سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے لئے کھیل سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں ۔