راجہ ارشاد احمد
گاندربل //محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ میں لڑکیوں کے زمرے میں انٹر زون ضلعی سطح کے کھوکھو مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔تقریب کے آغاز میں محکمہ کے اعلیٰ حکام اور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔کھو کھو مقابلے میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں اور ہنر کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کیلئے ایڈی چوٹی کا زور لگایا۔مقابلے کے اختتام کے بعد محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے فتح حاصل کرنے والی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مومنٹو اور توصیفی اسناد سے نوازا۔