عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سانبہ ضلع میں جمعہ کو دو بین ریاستی منشیات کے سمگلروں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے پاس سے 28 لاکھ روپے کی ہیروئن برآمد کی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر، وجے پور علاقے میں ایک پولیس ٹیم نے سوراب دیپ سنگھ اور کرن سنگھ کو امرتسر سے گرفتار کیا جب وہ پنجاب سے سانبہ جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی تلاشی کے دوران، پولیس نے ان کے قبضے سے 400 گرام ہیروئن برآمد کی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 28 لاکھ روپے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ، بینم توش نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں 13 خواتین سمیت 70 کٹر منشیات سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور کئی دیگر کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔