زاہد بشر
گول//ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی ہے بی جے پی عوام کو تحفظ کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔زمینی سطحی کی صورتحال کافی تشویشناک ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے جے کے پی سی سی کے صدر وقار ر سول وانی نے گول میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا ملی ٹینسی کو ختم کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور جو وہ دعویٰ کر رہی ہے اس میں کھرا نہیں اُتر سکی ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 35Aاور370کوبیچا گیا اور کہا کہ جموںو کشمیر میں ملی ٹینسی ختم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کوکر ناگ میں کرنل ، میجر اور ڈی ایس پی کی ہلاکت کافی افسوسناک کن ہے اور کانگریس اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور اس پر کافی افسوس بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر جموںو کشمیر میں واقعی ملی ٹینسی ختم ہوئی ہوتی تو اس طرح کے ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتی اور حالیہ جھڑپیں پیش نہیں آتیں ۔وقار رسول وانی نے کہا کہ بھاجپا کو چاہئے کہ وہ عوام کا تحفظ کرے نہ کہ صرف دعوے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جی 20میں امریکہ کے سیبوں پر ٹیکسائز کی ڈیوٹی کم کرنے سے جموںو کشمیر کے صنعت کو کافی اثر پڑا ہے اور اس سے یہاں کی معیشت بھی کافی کمزور ہو گی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ آنے والے پارلیمانی الیکشن میں ہی کانگریس ایکارڈ کرے گی اور دیگر اسمبلی اور پنچایتی و بلدیاتی چنائو کانگریس خود اپنے دم پر لڑے گی اور کانگریس اس وقت پورے جموںوکشمیر میں مضبوط ہے۔