عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سری نگر کی بلیوارڈ روڈ پر ایس کے آئی سی سی کے قریب جمعرات کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی، جب کہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں دو نوجوان معظم احمد بھٹ اور مشکور احمد بٹ ساکنہ گلاب باغ سرینگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم معظم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ادھر، پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔