اشرف چراغ
کپوارہ// ضلع کپوارہ میںمیں 17ہزار ہیکٹر اراضی پر کسان دھان کی فصل تیار کرتے ہیں جبکہ16ہزار ہیکٹیر اراضی پر مکی اور 5ہزار ہیکٹیر اراضی پر سبزی تیار کی جاتی ہے ۔ضلع کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ زمینداری کے موسم کے ساتھ ہی ضلع میں پہلے ژالہ باری نے فصلو ں اور میو ہ با غات کو زبردست نقصان پہنچا یا جبکہ بار بار ژالہ باری کی وجہ سے اخروٹ کی فصل ،دھان کی پنیری اور میوہ باغات بری طرح سے متا ثر ہوئے جس کی وجہ سے پورے ضلع میں کسانو ں نے پپنیری لگانے کے کام میں تاخیر کی ۔کسانو ں کا کہنا ہے کہ کئی ماہ تک مسلسل بارشو ں کی وجہ سے اگرچہ کسانو ں کو اس سال اچھی پیداوار تیار ہونے کی امید تھی تاہم مسلسل خشک سالی کی وجہ سے ضلع کے کئی میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ کنڈی علاقوں میں دھان کی فصل کے ساتھ ساتھ مکی اور سبزی کی فصل کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے ۔
لولاب علاقہ میں اگرچہ اری گیشن پیمپ چالو کئے گئے اور دھان کی فصل کو نقصان ہونے سے بچایا گیااور اس علاقہ میں آجکل فصل کٹائی زورو ں پر ہے وہیں ضلع کے ہتمولہ ،نگری ،مغل پورہ۔آورہ ،گلگام ،درد پورہ ،کرالہ پورہ ،گزریال اور دیگر علاقوں میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے آبپاشی سکیمیں ناکارہ ہونے سے جہاں دھان ،مکی اور سبزی کی فصل متاثر ہوئی ہے وہیں ضلع کے میدانی علاقوں میں دھان کی فصل خشک سالی کی شکار ہوئی ہے ۔ضلع کے کندی علاقوں سے اطلاعات مو صول ہو رہی ہے کہ سینکڑوں کنال دھان کے فصل کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ کرالہ پورہ سے لیکر کپوارہ تک دھان کی ہزارو ں کنال کو سیراب کرنے والی آ بپاشی نہریں خشک ہو چکی ہے ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں زیر کاشت راضی نالہ کہمیل کے پانی سے سیراب کی جاتی ہے لیکن نالہ کہمیل میں پانی کی سطح میں زبردست کمی واقع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں تک پانی نہیں پہنچ پاتا ہے ۔اس حوالہ سے چیف ایگریکلچر آفیسر کپوارہ گرمیت سنگھ نے بتایا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے کنڈی علاقوں کے ساتھ ساتھ کچھ میدانی علاقوں میں بھی دھان کی اراضی کو نقصان پہنچ چکا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں 20سے25فی صدی نقصان پہنچ چکا ہے اور اگر ابھی بھی بارش ہوئی تو ضلع میں امسال ریکارڈ تو ڑ فصلوں کی پیداوار ہو سکتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ نے اس سال کسانو ں کے لئے کسان بیمہ یوجنا سکیم متعارف کرائی اور جن کسانو ں نے یہ سکیم کی اور ان کو نقصان پہنچ گیا ہو تو ان کو معاوضہ مل جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ اس سال کپوارہ ضلع میں کسان فصل بیمہ یوجنا سکیم کے دائرے میں 11ہزار8سوسے زائد کسانو ں کو لایا گیا ۔