سمیت بھارگو
راجوری//منگل کی شام راجوری ضلع کے دور افتادہ نرلا گائوں میں شروع ہونے والے ایک انکائونٹر میں ایک نامعلوم ملی ٹینٹ اور ایک فوجیہلاک جبکہ ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او)اور دو دیگر فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب جنگل میں چھپے ملی ٹینٹوں نے فوج اور پولیس کی تلاشی ٹیم پر حملہ کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری ضلع میں تیرتھ پولیس چوکی کے حدود کے علاقے سوجانی گالا میں دو روز قبل دو سے تین مشتبہ ملی ٹینٹوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس اور ہندوستانی فوج نے مشترکہ طور پر ایک خصوصی آپریشن شروع کیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا، فوج کی ایک گھات لگانے والی ٹیم نے بھی نرلا اور سوجانی گالا کے درمیان کے علاقے میں کچھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھ کر قیاس آرائی پر مبنی فائرنگ کا سہارا لیا جب کہ وہاں سے ایک بیگ کے ساتھ تلاشی شروع کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ بیگ ملی ٹینٹوں کا تھا جس میں کچھ الیکٹریکل آلات تھے، اس سے کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور کپڑے ملے اور اس مواد کی برآمدگی سے تصدیق ہوئی کہ بیگ علاقے میں موجود ملی ٹینٹوں کا تھا۔پیر کی سہ پہر فوج اور ایس او جی کی ایک مشترکہ ٹیم تیریاتھ پولیس چوکی کی ٹیم کے ساتھ نرلا گائوں کے گھنے جنگل میں تلاشی آپریشن کر رہی تھی کہ وہاں چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ دو سے تین ہیں، نے سرچ ٹیم پر فائرنگ کر دی اور دستی بم بھی پھینکے۔ ملی ٹینٹوں کی طرف سے فائرنگ کا جواب سرچ ٹیموں نے دیاجس کے نتیجے میں تصادم ہوا اور شدید فائرنگ شروع ہو گئی۔پولیس کے مطابق”اس مقابلے میں اب تک ایک نامعلوم ملی ٹینٹ مارا گیا اور اس کی لاش بھی نظر آنے والی حد میں ہے” ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں آپریشن جاری ہے وہاں ایک یا دو مزید ملی ٹینٹ چھپے ہو سکتے ہیں۔سرکاری ذرائع نے مزید تصدیق کی کہ مسلح تصادم میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔”دو دیگر فوجی جوان اور جموں و کشمیر پولیس کے ایک ایس پی او اب تک انکائونٹر میں زخمی ہوئے ہیں اور تمام زخمی اہلکاروں کو راجوری کے آرمی کے جنرل اسپتال میں پہنچایا جا رہا ہے۔تینوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔جموں زون میں پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مکیش سنگھ نے اب تک انکائونٹر میں ایک دہشت گرد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک فوجی نے شہادت حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو فوجی جوان اور ایک پولیس ایس پی او زخمی ہوئے ہیں۔آرمی کتے نے مقابلے کے دوران ہینڈلر کو بچا لیا۔ہندوستانی فوج نے منگل کو کہا کہ اس کے ایک کتے نے نرلا گائوں میں جاری مقابلے کے دوران اس کے ہینڈلر کی جان بچائی۔تاہم فوج کے بہادر کتے نے مقابلے میں اپنی جان دے دی۔”