عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو دہلی کے ایک رہائشی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو سری نگر میں منشیات فروشوں کو ممنوعہ منشیات فراہم کر رہا تھا۔
سری نگر پولیس نے بتایا کہ ” گرفتار مرکزی ملزم کی شناخت محمد عاصم کے طور پر ہوئی ہے جو دریا گنج چاوڑی بازار دہلی کا رہائشی ہے اور سری نگر میں منشیات فروشوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا”۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم پولیس تھانہ ایم آر گنج میں درج ایک مقدمہ میں مطلوب تھا۔
پولیس نے مزید کہا، “عاصم سری نگر میں منشیات فروشوں کو ممنوعہ سپاسمو-پروکسیون پلس کا اہم سپلائر ہے”۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔