عازم جان
بانڈی پورہ//بانڈی پورہ ضلع کے اہم شریف کنوسہ پانار کے 500کنال اراضی کافصل سوکھے اور آبپاشی کوہل کوپانی میسر نہ ہونے کے وجہ سے تباہ ہوگیا ہے جسکی وجہ وسیع آبادی سال بھر کی محنت سے محروم ہوگئی ہے ۔اہم شریف کنوسہ پانار ودیگر علاقوں پر مشتمل وفد نے بتایا کہ کنوسہ اہم شریف آبپاشی کوہل چارسال سے خستہ حال ہونے کی وجہ بالکل خشک پڑی ہوئی ہے اور پانی کی ایک بوند اس آبپاشی کوہل سے میسر نہیں ہے جسکی وجہ وسیع آبادی دھان اور مکئی کی فصل سے محروم رہی ۔ وفد نے بتایا کہ چار برسوں میں ڈویژنل کمشنر کشمیر، چیف انجنیئر جل شکتی ، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ودیگر اعلی افسران کے ساتھ رجوع کرکے آبپاشی کوہل میں پانی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن تاحال وسیع آبادی کو کہیں سے بھی راحت نہیں ملی۔ وفد نے بتایا ہے زمانہ قدیم سے کنوسہ آبپاشی کوہل پانارکے مقام برنالہ مدمتی سے نکل کر ان دیہات کی اراضی کوسیراب کرتی رہی ہے اور یہ آبپاشی کوہل محکمہ مال کی کاغذوں میں گیارہ فٹ چوڑی درج ہے لیکن سکڑتے سکڑتے یہ کوہل چار فٹ رہ گئی ہے جبکہ خستہ حالی کی شکار ہے۔ لوگ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں اس آبپاشی کوہل کی مرمت فوری کرکے آبپاشی کیلئے پانی بحال کیا جائے۔