عاصف بٹ
کشتواڑ// جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر رینک کے افسران کے تبادلے عمل میںلائے گئے۔ ایس ایس پی کشتواڑ کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق چھ انسپکٹر رینک کے افسران تبادے کئے گئے۔ انسپکٹر پرویز احمد کو پولیس تھانہ چھاترو سے تبدیل کرکے ایس ایچ او کشتواڑ تعینات کیا گیا۔ سندیپ پریہار کو سی سی آئی یو ڈی پی او کشتواڑ سے پولیس تھانہ چھاترو بطور ایس ایچ او تعینات کیاگیا۔انسپکٹر شاہنواز گیری کوڈی پی ایل سے پولیس تھانہ مڑواہ بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا۔
سیم پال گل کو این ڈی پی ایس سیل کشتواڑ سے پولیس تھانہ واڑون بطور ایس ایچ او تعینات کیاگیا۔ انسپکٹر سمیر احمد کو پولیس تھانہ واڑون تبدیل کرکے انچارج سی سی آئی یو ڈی پی او و خواتین سیل تعینات کیاگیا۔جبکہ شاہنواز وانی کو پولیس تھانہ
مڑواہ سے ہٹاکر ریڈر ایس ایس پی تعینات کیاگیا۔