عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سری نگر پولیس نے جمعرات کو ایک 32 سالہ شخص کو 13 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص شناخت عمیس خان ولد مشتاق خان کے طور پر ہوئی ہے جو سرینگر کا رہنے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 140/2023 پولیس تھانہ پارم پورہ میں پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس (POCSO) ایکٹ کی دفعہ 7 اور 8 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
دریں اثناء سری نگر پولیس نے اپنے x پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عمیس خان (32 سال) ولد مشتاق خان سکنہ زلدگر، سری نگر کو ایک 13 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 140/2023 پوکسو ایکٹ کی دفعہ 7,8 کے تحت پارم پورہ میں درج کیاگیا ہے”۔