عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ ضلع میں جمعرات کے روز ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کہ منی بس زیرنمبر سے کشتواڑ کی طرف آرہی تھی جس دوران کاندنی کے قریب ڈارئیور سے بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔فوری طور مقامی لوگوں نے بچاﺅ کاروائی عمل میں لائی اور زخمیوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔
زخمیو ںکی شناخت رمیش کمار ولد شیب رام ساکنہ ڈوڈہ ، نیتو دیوی زوجہ اندر سنگھ ساکنہ ڈوڈہ ، نازیہ متو زوجہ مبشر متو ساکنہ کشتواڑ ،رویندر سنگھ ولد شادی لال ساکنہ چرالہ ، سندیپ کمار ولد لیکھ راج ساکنہ چرالہ،محمد اسلم بٹ ولد غلام حسین بٹ ساکنہ ٹھاٹھری ، محمد عمران ولد بشیر احمد ساکنہ ٹھاٹھری ، سجاد احمد ولد سلو زرگر ساکنہ چموتی ، عہان ولد واجب حسین ساکنہ چموتی ، رنجن کمار ولد دیوراج ساکنہ سرتھل، زیتونہ بیگم زوجہ نظیر احمد ساکنہ کہارہ، اویس ریاض ولد ریاض احمد ساکنہ کہارہ و سلیمہ بیگم زوجہ غلام رسول ساکنہ ڈوگہ بھدرواہ کے طور ہوئی۔ سبھی کا علاج ضلع ہسپتال میں چل رہاہے۔