عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں کشمیر ایسوسی ایشن آف حج اینڈ عمرہ کمپنیوں کی 18ویںمیٹنگ کل سنگرمال سٹی سنٹر، ایم اے روڈ،سری نگر میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں خطے کی مختلف حج و عمرہ کمپنیوں کے نمائندوں سمیت تمام ممبران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ حج اور عمرہ کمپنیاں درپیش خدشات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سرکاری حکام اور ریگولیٹری اداروں کے ساتھ فعال طور پر کام ہوااور سازگار کاروباری ماحول کو یقینی بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔مالیاتی کارگردگی کا جائزہم لیتے ہوئے بتایا گیا کہ مالیاتی کارکردگی گزشتہ سال کے دوران مضبوط رہی ہے جس سے مجموعی صنعت کو فائدہ پہنچانا ہے۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور صارفین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بدلتے ہوئے منظر نامے کے مطابق صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کیا جارہا ہے ۔آخر میںبتایا گیا کہ ایسوسی ایشن اپنے اراکین اور مجموعی صنعت کے مفادات کی خدمت کے لیے وقف ہے۔