عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//سرینگرکے مضافات پنزی نارہ شالہ ٹینگ میں ایک غیرمقامی شہری دریائے جہلم میں ڈوب گیااور لاش کوبرآمد کرنے کیلئے بچائو کارروائی شروع کی گئی ہے۔ بعد دوپہراتوار کومحمدجبیل ولدمحمدرمضان ساکن بہارحال ملورہ دریائے جہلم میں پنزی نارہ کے قریب ڈوب گیا۔واقعہ کے فوراًبعد بچائو کارروائی شروع کی گئی تاکہ لاش کوبرآمد کیاجائے۔اس دوران پولیس نے معاملے کانوٹس لیکرکیس درج کیا ہے۔