یو این آئی
جموں//جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے ماروگ ٹنل کے نزدیک اتوارکے روز پولیس اور فوجی گاڑی کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں 17پولیس اہلکار اور تین خواتین قیدی زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز رام بن میں ماروگ ٹنل کے نزدیک اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت پھیل گئی جب پولیس اور فوجی گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے پولیس گاڑی میں سوار 17پولیس اہلکار اور تین خواتین قیدی زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ سبھی پولیس اہلکار معمولی طورپر زخمی ہوئے ۔یہ پولیس گاڑی سرینگر سینٹرل جیل سے قیدیوں کو لیکر بھدرواہ لیجا رہی تھی۔