یو این آئی
سرینگر//شمالی ضلع بارہ مولہ میں پولیس نے دو ملی ٹینٹ معاونین کو قابل اعتراض مواد سمیت حراست میں لیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ایس او جی کریری اور 52آر آر نے بس اسٹاپ شراکہ وارا کے نزدیک ناکہ لگایا۔انہوں نے بتایا کہ دو مشتبہ افراد کو جوں ہی رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم دونوں کو دھر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد دونوں کی شناخت توصیف رمضان بٹ ولد محمد رمضان بٹ اور معین امین بٹ عرف مومن ولد محمد امین بٹ ساکن بڈ مولہ شیری بارہ مولہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ معین امین بٹ کے قبضے سے ایک چینی پستول اور 15گولیوں کے راونڈ برآمد ہوئے جبکہ توصیف رمضان بٹ کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا۔انہوں نے کہاکہ مزید پوچھ تاچھ کے دوران منکشف ہوا کہ دونوں پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔پولیس نے اس ضمن میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔