زاہد بشیر
گول// سب ڈویڑن گول کی داچھن ، اندھ، ڈھیڈہ پنچایتوں کو صدر مقام گول سے جوڑنے والی سڑک کی تعمیر میںمبینہ طور غیر میعاری مواد کے استعمال پرتینوں پنچایتوں کی عوام کے محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور محکمہ تعمیرات ِ عامہ کے خلاف زور دار احتجا ج کر تے ہوئے متعلقہ محکمہ پر الزام لگایا کہ متعلقہ محکمہ جات ٹھیکیداران کیساتھ ملی بھگت کر کے سڑک کی تعمیر یا ایک تو غیر موزوں موسم میں شروع کرتے ہیں اور پھر تعمیر میں غیر میعار مواد کا استعمال بھی کرتے ہیں جس وجہ سے چند ہی ماہ بعد سڑک پر بچھایا گیا تارکول اکھڑ آتا ہے ۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی محکمہ جات اور ٹھیکیدار کے غیر معیاری موار کے استعمال پر شور اٹھاتے ہیں تو ان کے خلاف پولیس تھانوں میں مقدمات رجسٹر کرائے جاتے ہیں جس کے بعد لوگ اپنی آنکھوں کے سامنے ہورہی دھوکہ دھڑی اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار کو دیکھ کر خاموش رہتے ہیں۔ مظاہرین نے انتظامیہ بالخصوصی ڈی سی رام بن اور اور ایس ڈی ایم گول سے مطالبہ کیا کہ سرکاری خزانے کی لوٹ کھسوٹ کو روکنے کیلئے محکمہ جات اور ٹھیکیداران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ لاکھوں کروڑوں کے سرکاری خزانے کو مزید چونا نہ لگنے پائے اور آئندہ کو ئی ٹھیکیدار سڑک رابطوں کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کا استعمال کر کے محکمہ جات سے ساز باز بنا کر لوٹ مار کرنے سے باز رہے۔