عظمیٰ نیوزسروس
جموں// کرائم برانچ جموں نے جموں میں نوجوانوں کو نوکری دینے کا وعدہ کرکے67لاکھ روپے اینٹھنے کے الزام میں فوجی کرنل کے طور خود کو پیش کرنے والے سمیت 5ملزمان پر فرد جرم عائدکردیا ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر مقدمہ ایف آئی آر نمبر 28/2019 زیردفعہ 420,467,468,471,170,171,120-B آر پی سی درج کیاگیا۔انہوںنے نوجوانوںکو انڈین آرمی اور ملٹری انجینئرنگ سروسز میں تعینات کرنے کے وعدے پر 67 لاکھ روپے اینٹھ لئے۔ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات ثابت ہونے کے بعد ان کے خلاف عدالتی فیصلہ کے لیے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔ملزمان میںکلبندر سنگھ عرف وکی ولد کرنیل سنگھ ساکن گاؤں دیہران تحصیل بھلوال ضلع جموں،سنیل سنگھ عرف رکی ولدکرنیل سنگھ ساکن گاؤں دیہران تحصیل بھلوال ضلع جموں،وشال بھگت ولد سباش چندر ساکن لالے دا باغ لوئر برنائی، جموں،پریم پال ولدگھارو رام ساکن ہریا چک تحصیل مرہین ضلع کٹھوعہ،اور بندیہ بہو زوجہ کلبندر سنگھ ساکن گاؤں دیہران تسل بھلوال ضلع جموں حال مکان نمبر1نزد شارک جم جگی دربار پلوڑا شامل ہیں۔یہ مقدمہ موہندر کمار ولد نیک رام راؤ شماچک (جھیری) جموں اور دیگر کی طرف سے درج کرائی گئی تحریری شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا جس میں شکایت کنندگان نے الزام لگایا تھا کہ ملزم کلبندر سنگھ ولد کرنیل سنگھ سکنہ دہران اکھنور روڈ مشری والا جموں ،جسے فوج سے برخاست کیا تھا، نے جموں کے نوجوانوں کو لالچ دے کر خود کو آرمی کرنل ظاہر کیا اور انہیں فوج میں بھرتی کرنے کے لیے بھاری رقم اکٹھی کی۔ مذکورہ ملزمان نے مبینہ طور پر معصوم نوجوانوں کے حق میں جعلی تقرری کے احکامات جاری کر کے ان سے بھاری رقم ہتھیا لی اور آخرکار انہیں دھوکہ دیا۔رائج طریقہ کار کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کرائم ہیڈکوارٹرکی پیشگی منظوری کے ساتھ ابتدائی تصدیق شروع کی گئی تھی۔ الزامات میں پہلی نظر میں قائم کیے گئے تھے اور گہرائی سے تفتیش کے لیے فوری طور پر باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔50ہزار روپے سمیت متعلقہ ریکارڈ ضبط کر لیا گیا، گواہوں کے بیانات کئے گئے، حالات اور دیگر مادی شواہد اکٹھے کیے گئے اور مرکزی ملزم کلبندر سنگھ اور دیگر کے خلاف بے گناہ نوجوانوں کو ورغلانے اور دھوکہ دینے کے جرم ثابت ہوئے ۔