جموں//جموں کشمیر میں آشوب ِ چشم کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 26ہزار سے زائد آئی فلو کے کیس ہسپتالوں میں درج کئے جاچکے ہیں ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آشوب چشم تیزی سے پھیل رہا ہے ۔وادی میں اس مریض میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے جبکہ جموں میں تعداد گھٹ رہی ہے ۔
ادھر صوبہ کشمیر کے سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع بڈگام میں سب سے کم معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ متعلقہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ایک دو ہفتوں میں اس بیماری پر مکمل طورپر قابوپایا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ جموں صوبہ بشمول جی ایم سی جموں میں آشوب چشم کے 14,412 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب تک جموں ضلع میں 3274، ڈوڈہ میں 789، کٹھوعہ میں 1956، کشتواڑ میں 604، پونچھ میں 946، راجوری میں 1066، رام بن میں 975، ریاسی میں 401، 1471 ،سانبہ، ادھم پور میں 849، اور جی ایم سی جموں میں 1,631کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ادھر ہیلتھ سروسز کشمیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر میر مشتاق نے بتایا کہ کشمیر کے ہسپتالوں میں ’آئی فلو‘ کے 11,751 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کولگام میں 622، کپواڑہ میں 703، پلوامہ میں 1719، شوپیاں میں 938، سری نگر میں 1،363، اننت ناگ میں 1،876، بانڈی پورہ میں 1،042، بارہمولہ میں 1،697،بڈگام میں 74معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام نے بتایاکہ جموں ڈویژن میں 21 اگست سے اب تک تقریباً دو ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیںاورآج 132 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پچھلے ہفتے روزانہ تقریباً 400 کیس رپورٹ ہوئے۔