عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سرینگر کے مرکزی علاقے خواجہ بازار علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں خواتین کو سرینگر کے مرکزی علاقے خواجہ بازار میں ایک کار زیر نمبر JK01AQ-5374 نے ٹکر مار دی جس میں ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور زخمی خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متوفی خاتون کی شناخت ادیبہ شبیر زوجہ شبیر احمد میر سکنہ خانیار کے طور پر ہوئی ہے۔