عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج بمنہ میں منگل کی دوپہر ایک 19 سالہ لڑکا مبینہ طور پر چاقو زنی کے واقع میں زخمی ہو گیا، جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے مہران احمد ولد پرویز احمد کھرو کو کالج کے احاطے میں جھگڑے کے بعد کمر کے نچلے حصے اور سر میں چھرا گھونپ کر زخمی کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا، “نوعمر لڑکے کو جلد ہی جائے وقوعہ سے نکالا گیا اور جے وی سی ہسپتال بمنہ لے جایا گیا، جہاں مجموعی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے”۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور جرم کرنے کے الزام میں دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اُنہوں نے گرفتار افراد کی شناخت ابرار شبیر ولد شبیر احمد ڈار ساکن چاڈورہ اور راحیل علی ولد علی محمد پھلو ساکن لال چوک (موجودہ ڈلگیٹ) کے طور پر کی۔