عظمیٰ نیوزسروس
کپوارہ//ترہگام کی جوان ایمبرائیڈری کاروباری رضیہ سلطان نے کبھی بھی سرکاری نوکری پرتکیہ نہیں رکھااوراس کے بجائے دستکاری سرگرمیوں میں دلچسپی دکھائی اوراپنی محنت سے اپنی کامیابی کی کہانی خودتحریر کی۔آج اس کااپناکامیاب کریول ایمبرائیڈری اورچین سٹچ ادارہ ہے اوروہ اپنااوردیگرخواتین کاروزگار اس سے کمارہی ہیں اورساتھ ساتھ علاقہ کی دیگرلڑکیوں کوبھی تربیت دیتی ہے۔رضیہ سلطان دخترمحمدسلطان شیخ نے کہا،’’2012میں میرے والد کاانتقال ہوااور گھر میں کوئی کمانے والانہیں تھا۔2013میں دستکاری محکمہ نے میرے آبائی گائوں ترہگام کپوارہ میں کریول ایمبرائیڈری تربیت مرکزکھولااورمیں نے گائوں کی دیگرلڑکیوں کے ہمراہ اس تربیتی مرکز میں خودکورجسٹر کیااورمجھے ماہانہ 500روپے کامشاہیرہ دیاگیا‘‘۔
رضیہ نے مزیدکہا کہ ابتدائی تربیت ایک سال کی تھی اورتربیت کنندگان کے ردعمل کے باعث اس بیچ کو مزیددوسال تک تربیت دی گئی اورماہانہ مشاہیرہ700روپے کیاگیا۔ رضیہ نے تربیت میں دلچسپی لی اور اسے ادھورانہیں چھوڑا۔19برس کی عمر میں وہ 2000روپے کے ماہانہ مشاہیرے پرکریول تربیتی مرکز پر انسٹرکٹر تعینات ہوئی۔2017میں2000روپے کافی معنی رکھتے تھے اور اس کاکنبہ اس سے کافی خوش ہوا۔اس دوران رضیہ کو2018میںدستکاری محکمہ کی طرف سے ریاستی سطح کااعزازدیاگیا،جس نے کریول ایمبرائیڈری میں اس کی دلچسپی میں اضافہ کیاْ۔اس اعزاز نے اس کی زندگی کوبدل ڈالااور اس نے کریول ایمبرائیڈری کو کل وقتی پیشہ کے طور اپنایا۔اس دوران جموںکشمیریوٹی حکومت کی طرف سے ’کارخانہ دار‘سکیم کااعلان کیاگیا جس میں باصلاحیت پاس آوٹس کوڈیزاین اور مارکیٹنگ میں مزید چھ ماہ کی تربیت دی گئی اور اس میں رضیہ سلطانہ کوبھی لایا گیا۔اس طرح رضیہ سلطانہ اپنے خواب کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہوئی اورا س نے دستکاریوں کے شعبے میں اپنی تجارت شروع کی۔رضیہ سلطانہ کوحکومت کی طرف سے بھرپورتعاون ملااوراس نے کارخانہ دارسکیم کافائدہ اُٹھایااور 285 میٹرکریول کپڑے سے236کریول کشیدہ کاری کے کشن کور بنائے ۔رضیہ سلطانہ نے کہا گزشتہ5ماہ کے دوران اس نے 160,000 روپے کریول کام سے کمائے ۔رضیہ اس وقت دیگر لڑکیوں کوبھی اب کریول اورچین سٹچ کی تربیت دے رہی ہے۔ا سنے اب تک200لڑکیوں کوتربیت دی ہے۔اس نے اپناکاروبار شروع کیا ہے اور ماہانہ وہ 60سے 70ہزارروپے کمارہی ہیں۔ رضیہ کاماننا ہے کہ خواتین کومالی طورآزادہوناچاہیے جس سے وہ خودانحصار بنیں اوراپنے عزت ووقار میں اضافہ کرکے اپنااعتماد بڑھائیں۔ان کاکہنا ہے کہ خواتین کوآگے آکراپناکاروبار شروع کرناچاہیے اورروزگارپیداکرناچاہیے۔