سید امجد شاہ
جموں//ں میں پیر کو ڈینگو کے معاملات میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ30معاملات کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 22 متاثرہ ڈینگو مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔جموں، راجوری، سانبہ اور کٹھوعہ سے ڈینگو کے کم از کم 30 نئے کیسوں کا پتہ چلا اور ڈینگو سے متاثرہ 22 مریض مختلف سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں چھ گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال، جموں، اور تین سرکاری ہسپتال گاندھی نگر میں ہیں۔حکام کے مطابق ڈینگو کے 191 نمونوں کی جانچ کی گئی اور ان میں سے 30 ڈینگوی سے متاثر پائے گئے جن میں 6 بچے، 24 بالغ شامل ہیں جن میں 16 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں۔
افسر نے بتایا کہ ڈینگو کے ان معاملات میں سے 23 کیس صرف جموں کے آبادی والے علاقوں سے سامنے آئے، پانچ راجوری سے، ایک ایک سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع سے آیا ہے۔عہدیداروںنے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’کل 42 مریضوں کو جی ایم سی ایچ جموں میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈینگو کے ان 42 مریضوں میں سے 32 مریضوں کو کامیاب علاج کے بعدرخصت کر دیا گیا اور ڈینگو سے متاثرہ 9 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔ اب تک جموں میں ایک موت کی اطلاع ملی ہے‘‘۔مجموعی طور پر 4871 ٹیسٹ کیے گئے اور 258 ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ کم از کم 90 شدید بیمار ڈینگوسے متاثرہ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان میں سے 66 کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ ایک ہسپتال میںفوت ہوااور جموں کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگو کے 22 مریض زیر علاج ہیں۔گورنمنٹ گاندھی نگر ہسپتال میں ڈینگو کے 11 مریض اب تک داخل کیے گئے تھے، جن میں سے 8 کو چھٹی دے دی گئی تھی، اور تین ابھی زیر علاج ہیں۔27 اگست کو ڈینگوکیسوں کی تعداد 15 تھی۔ 26 اگست کو ڈینگو کے 14 کیس تھے۔ 25 اگست کو ڈینگو کے 27 کیس تھے۔