عظمیٰ نیوزسروس
کپوارہ//جموں کشمیراینٹریپرنیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ(جے کے ای ڈی آئی) کے ڈائریکٹر اعجازاحمدبٹ نے کم عمری میں ہی بچوں میں خوداعتمادی اور کاروباری روح کوپروان چڑھانے پرزوردیا ہے۔وہ یہاں کلاروس کپوارہ میں آرمی گڈول سکول اور دپال ہائی سکول میں طلاب کے ساتھ سرحدی علاقہ مژھل کے دورے کے دوران تبادلہ خیال کررہے تھے۔دورے کامقصد دوردرازدیہات کے طلاب میںخوداعتمادی، ہنرمندی اور کاروباری صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرناتھا۔انہوں نے کہا کہ اینٹری پرنیورشپ کاسفرنہ صرف کاروبار سے تعلق رکھتا ہے بلکہ مشکلات کاحل،اختراعی ذہن کافروغ اور مول تول کرخطرے لینے کی صلاحیت کوفروغ دینا ہے۔
ڈائریکٹر نے ہنرمندی کی اہمیت کواُجاگر کرتے ہوئے طلاب پرزوردیا کہ وہ خودکوعملی ہنروں سے آراستہ کریں جس سے کہ انہیں روزگار ملنے میں آسانی ہوگی اوروہ مثبت طور سماج میں اپنارول اداکرسکیں۔انہوں نے مواقع ،خیالات کوحقیقت میں بدلنے سے اپنے تجربات کااشتراک کیا۔ڈائریکٹرجے کے ای ڈی آئی نے نازہندیادگار پرخراج عقیدت بھی پیش کیا۔ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی کے طلاب سے میل جول نے انسٹی ٹیوٹ کے اس مشن کومزیدمضبوط بنایا ہے جس کامقصدنوجوانوں کو ہنروں سے آراستہ کرنا ہے۔