سرینگر/عظمیٰ نیوزسروس/پروجیکٹ انارا،آرٹ اورڈیزائن کے ہنر کامنفرد مرکزہے ۔وایٹ گلوب نے سمبھاونااورفوج کے تعاون سے سرینگر میں بچوں کی آرٹ نمائش کااہتمام کیا۔اس میں12سکولوں کے 350 بچوں نے حصہ لیا۔مصوری میں دسویں پوزیشن نیوایراسکول کے فرحان جمشید،9ویں پوزیشن پیرامائونٹ کے مہہ نور،8ویں پوزیشن مون لینڈ کے مہیجور،7ویں کیسٹ کی اقصیٰ،6ویں ڈریم لینڈ کی فرحین،5ویں دبئی انٹرنیشنل کی عالم سمیر،چوتھی کیریئرکلاسزکے نوشیبا شوکت ،تیسری دبئی انٹرنیشنل کی سلفیہ دوحا،دوسری برتھنہ ہائی سکول کی ماریاجان اور پہلی پوزیشن این پی ایم ای آئی کی پاکیزہ نے حاصل کی۔کرنل لوے جومہمان خصوصی تھے،نے بچوں میں اسناد تقسیم کیں۔