جموں// سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے بعد جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے صبح 6 بجے کے قریب بفلیاز سیکٹر کے چمر اور گنگنا ٹاپ میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تلاشی پارٹیوں نے چمر کے جنگلاتی علاقہ میں کچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھنے پر چند رائونڈ فائر کئے لیکن دوسری طرف سے کوئی جوابی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مکمل تلاشی آپریشن کے لیے کمک کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔