عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سری نگر بارہمولہ شاہراہ پر عمر آباد ایچ ایم ٹی علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے سے ایک مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص گاڑی کی کھڑکی سے ٹکراتا ہوا باہر نکل گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ہے۔ پولیس نے متوفی کی شناخت علی محمد بھٹ کے طور پر کی ہے جو کہ سوناواری سنبل کے اوڈینا گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔
اسی دوران پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔