اظہر حسین
کولگام//غلام محمد بانڈے کوفروٹ ایند ویجی ٹیبل مارکیٹ کولگام کودوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔بدھ کو منعقد ہوئے انتخاب میںکولگام گروورس ایسوسی ایشن کے انتخاب میں عبد المجید پرے اور عبد الرشید قریشی کو اتفاق رائے سے بالترتیب نائب صدراور جنرل سیکٹری منتخب کیا گیا۔ اسکے علاوہ دیگر عہدے داروں کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے نو منتخب صدر نے کہا کہ ایسوسی ایشن سیب صنعت سے وابستہ افراد کے جائز مطالبات کے ازالے کے لئے ہمیشہ سے کوشان رہی ہے،اور آگے بھی اسی طرح کام کر تی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ منڈی کی تعمیر و ترقی کے لئے بہت سارے اقدامات کئے ہیں، جن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاے گا اور کئی ایک کام مکمل ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ منڈی کے بیوپاریوں اور باغ مالکان کی بہبودی کیلئے ہمارا کام جاری رہے گا۔