راجہ ارشاد احمد
گاندربل//ہاکی کھیل کے جادوگر میجر دھیان چند کی یوم پیدائش کے سلسلے میں جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر کی ہدایت پرگاندربل میں ایک ہفتہ کے لئے قومی کھیل کا آغاز کیاگیا ۔پیر کے روز افتتاحی تقریب میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے ہاری گنہ ونہ زون میں بیڈمنٹن، 100 میٹر سپرنٹ اور لیمن ریس کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے۔تولہ مولہ زون میں بھی پیر کے روز متعدد کھیل سرگرمیاں منعقد کیں۔ زون گاندربل میں مڈل سکول فتح پورہ گاندربل میں انڈر 19لڑکیوں کے لئے انٹر زون ڈسٹرکٹ لیول کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔گاندربل میں واقع قمریہ ہائر سیکنڈری سکول میں لڑکوں کے ٹگ آف وار زونل سطح کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ادھر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈپارٹمنٹ، ضلع بارہمولہ نے ہفتہ کھیل کے سلسلے میں کھیلوں کی دلچسپ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ افتتاحی دن پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے طلباء کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ زون ڈنگی وچھہ میں بیڈمنٹن، 100 میٹر سپرنٹ، اور لیمن ریس کے ایونٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر 260 طلبا نے حصہ لیا۔زون نہالپورہ میں200 طلباء نے بیڈمنٹن، 100 میٹر سپرنٹ، اور لیمن ریس کے مقابلوں میں حصہ لیا۔زون سوپور میں، مختلف سکولوں کے 50 طلباء بیڈمنٹن، 100 میٹر سپرنٹ، اور لیمن ریس کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے اکٹھا ہوئے۔