کشتواڑ// ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی عمران شاہ کے والد انتقال کرگئے۔ محمد اقبال شاہ محکمہ پی ایچ ای سے چند سال قبل سبکدوش ہوئے تھے۔ دوہفتے قبل انھیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی جسکے بعد انھیں جموں منتقل کیا گیا تھا۔سنیچر کی شام کو انھیں گھر پر اچانک درد کی شکایت ہوئی اور انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جسدوران وہ ہسپتال میں درم توڈ بیٹھے۔انکی موت پر سیاسی سماجی تنظیموں نے گہرے رنج و غم و اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیاسی تنظمیوں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کشتواڑ نے بھی عمران شاہ کے والد محمد اقبال شاہ کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ پریس بیان میں ایسوسی ایشن نے دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھی کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ ایسوسی ایشن نے تعزیتی اجلاس منعقد کیا جس میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ محمد اقبال شاہ کی ہوئی اچانک موت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرنے والوں میں صدر بلبیر سنگھ جموال، مشتاق احمد دیو، اجے شان، راجیش چندر شرما، ڈار نذیر، کلدیپ شرما، عاصف بٹ، توصیف کرایپاک، عاقب بٹ، منتسیر گری، بابر فاروق، سوربھ راٹھور، ذوالفقار علی ،منشا مانو، شیخ ارشد، محمد عمران، سمیت شان، شوبیت شرما، سپنا ٹھاکر و اشفاق شاہ اور دیگر شامل ہے۔