عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پنچایتی راج کی مرکزی وزارت جموںوکشمیرکے پنچایتی راج اور دیہی ترقی محکمے کے ساتھ قریبی تعاون سے، تھیم 8 پر موضوعاتی نقطہ نظر کو اپنانے کے ذریعے گرام پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن پرآج یعنی 21 سے 23 اگست 2023 کے دوران سری نگر جموں و کشمیر میں قومی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ مرکزی دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیرگری راج سنگھ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت کپل موریشور پاٹل کی موجودگی میں تین روزہ ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ اس قومی ورکشاپ کا افتتاح پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری سنیل کمار، جموں و کشمیر حکومت کے چیف سکریٹری ارون کمار مہتا، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، ایڈیشنل سکریٹری، ایم او پی آر، مندیپ کور، کمشنر سکریٹری دیہی ترقی جموں و کشمیر، وکاس آنندجوائنٹ سکریٹری، ایم او پی آر، ڈاکٹر بجے کمار بہیرا، اقتصادی مشیر، ایم او پی آر اور دیگر معززین اور مقامی عوامی نمائندوں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران، اقوام متحدہ/ بین الاقوامی ایجنسیوں کے نمائندوں اور ملک بھر سے پنچایتی راج اداروں کے تقریباً 1000 منتخب نمائندوں کے بھی اس موقع پر شرکت کی توقع ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت اور میری پنچایت موبائل ایپ کی طرف سے تیار کردہ ’میری پنچایت موبائل ایپ‘، این سی بی ایف کے آپریٹنگ رہنما خطوط، سروس لیول کے بینچ مارکس، خود تشخیص اور ماڈل کنٹریکٹ کو قومی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کے دوران جاری کیا جائے گا۔ ملک بھر سے اور پورے جموں و کشمیر سے پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے اور کارکنان قومی ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔