عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ کا 29واں قسط جموںوکشمیرکے بہادروں اور نوجوانوں کے نام وقف کیا۔ اُنہوں نے کہا’’ جوانی عزم ، خواب اور لگن کی عمر ہے ۔ نوجوان تبدیلی کی طاقت ہے ۔ آج جموںوکشمیر نوجوانوں کی تخلیقی طاقت کا مشاہدہ کر رہا ہے جو ایک بہتر مستقبل بنانے کے لئے پُرعزم ہے اور ایک پُر اَمن اور خوشحال جموںوکشمیر یوٹی کی تعمیر کے لئے وقف ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو یومِ آزادی کی تقریبات میں اُن کی پُر جوش شرکت پر مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا،’’ پورے جموںوکشمیر نے یوم آزادی کے موقعہ پر اتحاد ، بھارئی چارے اور ایک جذبے کے ساتھ خود کو ’ وِکست بھارت ‘اور تیز تر اور جامع اِقتصادی ترقی کے سفر میں اَپنا حصہ ادا کرنے کے لئے وقف کیا۔ اَب ہمیں جموںوکشمیر یوٹی اور ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی اُن عظیم شخصیات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے سماج کی ترقی کے لئے اہم کرداراَدا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں ’ میری مٹی ، میرا دیش‘ مہم ان گمنام بہادروں کو تسلیم کر رہی ہے اور اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جن کی بہادری اور بے لوثی کی داستانیں حب الوطنی کے جذبے کو اُبھارنے کے لئے مشعل راہ ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ اِس برس ہم نے یوم آزادی پر نوجوانوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے ، خواتین کی خوشحالی اور بااِختیار بنانے کا عزم کیا ہے ۔ حکومت پہلے ہی ایک مؤثر طویل مدتی حکمت عملی تیار کر رہی ہے اور ہمیں اس خواب کو پورا کرنے کے لئے اِکٹھا ہونا چاہیے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ آئیے ہم ، سب کے لئے ایک شاندار مستقبل تعمیر کریں۔اُنہوں نے اِس مہینے کے قسط میں ان خواتین کاروباریوں کی کامیابی کی داستانیں شیئر کیں جو اَپنے عزم سے دوسروں کو متاثر کر رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صفائی ملازمین ، والمیکی کمیونٹی اور دیگر محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کریں گے جو کئی دہائیوں سے ترقیاتی عمل سے باہر تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں اور حکام کو شہریوں سے ملنے والی قیمتی تجاویز پر مناسب کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔