اظہر حسین
کولگام // کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی سویٹر اور دیگر تحائف بنا کر ہاتھ سے بْننے کی روایت کو زندہ رکھی ہوئی ہے۔فرصل کی رہائشی 22 سالہ منفہ مشتاق نے عالمہ کورس مکمل کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج فرصل سے گریجویشن کر رہی ہے۔منفہ مشتاق کے والدین نے بتایا’’ ہماری بیٹی نے یوٹیوب کے ذریعے گفٹ آئٹم بنانا سیکھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری یٹی بچپن سے ہی آرٹ کی طرف مائل تھی اور مختلف انداز اور ڈیزائن میں گفٹ آئٹم بنانا شروع کیا اور کپڑوں کو مختلف شکلیں دینے کے لیے بْنتی تھی اور ان چیزوں سے ہماری بیٹی کو حوصلہ ملا۔‘‘انہوں نے کہا کہ بچپن سے لے کر اب تک میں نے جو بھی آرٹ ورک دیکھا اس نے ہماری بیٹی کو ایک فنکار میں تبدیل کر دیا۔منیفہ نے کہا کہ خاندان، خاص طور پر میرے والد نے مجھے اس ہنر کو سیکھنے میںحوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ مجھ پر اعتماد کرنے کی وجہ سے ہی کامیاب ہوئی ہوں۔منیفہ نے کہا کہ نوجوانوں کو محنت اور عزم کے ساتھ کام شروع کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں