Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خواتین سمگلنگ۔۔۔انکارعلاج نہیں

Towseef
Last updated: August 16, 2023 4:26 am
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے گزشتہ دنوںسرینگر میںانسانی سمگلنگ کے خلاف آگاہی کے اپنی نوعیت کے پہلے قومی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا پریشان کُن انکشاف کیاتھا کہ جموں وکشمیر میں خواتین کی سمگلنگ کے معاملات میں گزشتہ سال تقریباً 16فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاتھا کہ اچھی ملازمتوں اور شادیوں کے نام پر خواتین کی سمگلنگ ہوتی ہے اور شادی کے نام پر انکا جنسی استحصال کیاجاتا ہے ۔انہوںنے برملا طور کہاتھا کہ یہاں مغربی بنگال سے خواتین نوکریوں اور کام کیلئے آتی ہیں یا لائی جاتی ہیں لیکن پھرزبردستی ان کی شادی کسی ایسے شخص سے کی جاتی ہے جو اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے ۔

گوکہ اسی سمینار کی صدات کرتے ہوئے جموں وکشمیر یوٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انسانی سمگلنگ کوجرائم کی سب سے گھنائونی شکل قراردیکرکہا تھاکہ حکومت نے خواتین کے خلاف جرائم کیلئے زیرو ٹالرنس یا صفر رواداری کی پالیسی اپنائی ہے اور تمام پولیس تھانوں میں خواتین کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں تاہم ریکھا شرما کی جانب سے پیش کئے گئے اعدادوشمار کچھ اچھی منظر کشی نہیں کررہے ہیں۔ خواتین کی سمگلنگ کا جہاں تک تعلق ہے تو اس میں کوئی دورائے نہیں کہ کشمیر میں مغربی بنگال ،بہار اور دیگر ایسی ریاستوں سے شادی کے نام پر خواتین کی سودابازی عام ہوچکی ہے ۔یہاں باضابطہ دلالوں کا ایک منظم نیٹ ورک کام کررہا ہے جو ایسی ریاستوں سے والدین کی غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکیوں کو خرید کر لاتا ہے اور پھر شادی کے نام پر انہیں یہاں بیچ دیاجاتا ہے اور پھر ایسی خواتین کے خلاف ظلم و زیادتی کی جو المناک داستانیں رقم کی جاتی ہیں ،انہیں محسوس کرنے سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

جموںوکشمیر ،خاص کر کشمیر کا شاید ہی کوئی ایسا گائوں یا قصبہ ہوگا جہاں ایسی خواتین موجود نہ ہوں جن کی گھریلو تنگدستی کا ناجائز فائدہ اٹھاکر انہیں ایک ایسی منڈی میں ایک مقدس رشتے کے نام پر نیلام کیاگیا ہے جس کو ہم نکاح کہتے ہیں۔ ہم شاید ابھی تک نکاح معاہدہ کو اس کی اصل روح میں سمجھ نہیں پائے ہیں۔یہ کوئی سودا بازی نہیں بلکہ ایک مقدس بندھن ہے جہاں پیسوں کے لین دین کا سوال پیدا نہیںہوتا ہے تاہم ،ہم جس طرح مغربی بنگال و دیگر ایسی ریاستوں سے تعلق رکھنے والی غریب لڑکیوں کی سودابازی کو شادی کا نام نہیں دے رہے ہیں ،اس کی مہذب سماج میں کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ حقیقت میں ہم ان لڑکیوں کی غربت اور پسماندگی کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہوتے ہیں ۔اس میں بھی کوئی دورائے نہیں کہ ایسے بے شمار رشتے کامیابی سے ہمکنار ہوچکے ہیں اور میاں بیوی کی ازدواجی زندگی میں کوئی بگاڑ یا فساد نہیں ہے تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم غلط کو غلط نہ کہیں۔اس تلخ حقیقت سے بھی انکار نہیں کیاجاسکتا کہ ایسی خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے گنت معاملات ریکارڈ پر ہیں ۔

یہ بھی ایک طرح کی سمگلنگ ہی قرار دی جاسکتی ہے کیونکہ یہاں باضابطہ پیسوں کا لین دین ہوتا ہے ۔اسی طرح یہاں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد یا عمومی تشدد کے معاملات بھی تواتر کے ساتھ سامنے آرہے ہیں اور مسلسل میڈیا کے ذریعے رپورٹ بھی ہورہے ہیں۔اس کے باوجود بھی اگر ہم آنکھیں بند کرکے کہیں کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے تو بات بننے والی نہیں ہے کیونکہ حقائق سے چشم پوشی کرکے سب کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتاہے بلکہ اس کے لئے باضابطہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔کیا یہ پوچھا جاسکتا ہے کہ اتنی آگہی آنے کے باوجود خواتین کے خلاف جرائم میں کیوں اضافہ ہوا ہے جبکہ کشمیر میں جب تعلیم نا کے برابر تھی تو خواتین کی عزت و تکریم کو ایمان کا جزو سمجھا جاتا تھا ۔ آخر شر ح خواندگی میں اتنا اضافہ ہونے کے باوجود خواتین کیساتھ سلوک میں گھڑی کی سوئیاں جیسے پیچھے کی طرف ہی مڑ چکی ہیں ۔آج کے جدید دور میں تعلیم کو سب امراض کی دوا قرار دیاجارہا ہے تو ایسا کیا ہوا کہ تعلیم کے باوجود مرد جیسے وحسی بن گیا ہے حالانکہ ایسا ہونا نہیں چاہئے تھا کیونکہ حقیقی تعلیم آدمی کو حقیقی معنوں میں انسان بنا تی ہے ۔

تو کیا ہمارے تعلیمی نظا م میں ہی نقص ہے ؟۔یقینی طور اس کا جواب ہاں میں ملتا ہے کیونکہ ہم نے تعلیم کے نام پر انسان کو مشین بنادیا ہے اور اس کے جذبات کچل دئے ہیں جبکہ اخلاقی قدریں پروان چڑھانے کاکوئی بندوبست نہیں ہے ۔جب اخلاقی تعلیم کا فقدان ہو اور آدمی کو انسان بنانے کا کوئی بندو بست ہی نہ ہو تو پھر انسانی سماج میں ایسے آدمیوںکے ذریعے بگاڑ اور فساد یقینی بن جاتا ہے اور اس کا مظاہرہ ہم مختلف جرائم کی صورت میں دیکھ رہے ہیں جس میں خواتین کے خلاف جرائم بھی شامل ہیں۔بھلے ہی لیفٹیننٹ گورنر کہیں کہ جموںوکشمیر میں انسانی سمگلنگ کے سب سے کم واقعات رپورٹ ہوتے ہیں تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہاں ہم سب دودھ کے دھلے ہیں ۔ ہمیں مان لینا چاہئے کہ یہاں حوا کی بیٹی عتاب کا شکار ہے بھلے ہی غیرت کے نام پر بیشتر واقعات رپورٹ نہ ہورہے ہوں۔جب ہم مان لیں گے کہ یہاں بھی رجحان حوصلہ افزاء اور اطمینان بخش نہیںہے ،جبھی ہم اس رجحان کی نفی کرنے کے جتن کریں گے ۔ماضی قریب سے جرائم سے نامانوس جموںوکشمیر میں اگر جرائم اس حد تک بڑھ چکے ہیں تو کوئی تو وجہ ضرورہوگی ۔ہمیں ان وجوہات کا پتہ لگانا ہے اور جب وجوہات معلوم ہونگے تو تدارک کرنا آسان ہوگا ۔اس لئے بہتر رہے گا کہ علامات پر کام کرنے کی بجائے ہم اصل بیماری کی جڑ تک پہنچیں اور بیماری کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے اقدامات کریں کیونکہ اُس وقت تک ایک کامل انسانی معاشرہ کی تشکیل ممکن نہیںہوپائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?