عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر میں پولیس نے ہفتہ کو ایک نجی سیکورٹی گارڈ کو ایک بچے پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا، “نئے نرسنگ کالج کے ہاسٹل کے ایک نجی سیکورٹی گارڈ کو ہاسٹل احاطے میں ایک بچے پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے”۔
اُنہوں نے بتایا کہ گرفتار سیکورٹی گارڈ کی شناخت مبارک حسین حافظ ولد عبدالرشید حافظ سکنہ برین نشاط، سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کرن نگر میں آئی پی سی کی دفعہ 323،341 کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 26/ 2023 درج کیا گیا ہے۔