عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں جمعہ کی شام کو پسی کی زدمیں آنے سے نجی تعمیراتی کمپنی کا ملازم لقمہ اجل بن گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقع کڑیا پل سے چندسو میٹر کی دوری پر پیش آیا جب قومی بٹوت کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ تعمیر کررہی نجی کمپنی اے پی ایس کا ملازم اچانک گر آئی پسی کی زد میں آ گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ پسی میں پھنسے ملازم کو کڑی مشقت کے بعد پولیس، مقامی لوگوں و فوج نے باہر نکالا تاہم اس کی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت مختیار احمد ولد مقبول احمد ساکنہ کھجگام مغل میدان کے طور ہوئی۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی قانونی لوازمات کو پورا کرنے کے بعد اسے ورثا کو آخری رسومات کیلئے سونپا جائے گا۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیاہے۔