محمد تسکین
بانہال// پولیس تھانہ رام بن میں تعینات اے ایس آئی محمد رفیق نائیک ریبیز کی تشخیص کے بعد لقمہ اجل بنے گئے اور ان کی میت کو جموں سے آبائی گاوں زراڈی نیل بانہال لایا جا رہا ہے۔
محمد رفیق نائیک کو تین ماہ قبل دوران ڈیوٹی ایک کتے نے کاٹ لیا تھا۔
تین مہینے کے بعد ڈاکٹروں نے محمد رفیق میں ریبیز کی تشخیص کی اور اسے علاج کیلئے آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ دہلی روانہ کیا گیا تھا لیکن اسے وہاں سے واپس گھر بھیج دیا گیا۔
جموں پہنچنے پر محمد رفیق نے جمعہ کی صبح دم توڑ دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کتے کے کاٹنے کے بعد مرحوم محمد رفیق نائیک نے ریبیز کے لازمی انجیکشنوں میں دو ہی انجکشن لگائے تھے۔
ان کی رحلت پر نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پورے ضلع رام بن میں غم کا ماحول ہے کیونکہ محمد رفیق نائیک اپنی شرافت ، ایمانداری اور محنتی اہلکار ہونے کی وجہ ہر دلعزیز تھے اور شاہراہ پر ہونے والے سڑک حادثات میں بچاو کاروائیوں کیلئے محمد رفیق پیش پیش رہتے تھے۔