عظمیٰ نیوز سروس
پلوامہ//محکمہ زراعت کے انفورسمنٹ سکارڈ نے ناظم زراعت چودھری محمد اقبال کی نگرانی میںپلوامہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ لاسی پورہ میں کئی پلائی وڈ فیکٹریوں پر اچانک چھاپے مارکر وہاں سے لاکھوں مالیت کی کھاد ضبط کرلی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ر زرعی مقصد کے لیے سبسڈی والے یوریا کے 70 تھیلے (35.8) ضبط کیے گئے۔ یہ کھاد مبینہ طور پر صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔سکارڈ نے انڈسٹریل اسٹیٹ لاسی پورہ میں جمعرات کی صبح چھاپے مارے جس دوران ڈیٹو ایگرو انڈسٹریز اور آٹوز شٹرینگ پلائی وڈ فیکٹریوںسے لاکھوں مالیت کی یوریا کھاد کو ضبط کرلیا گیا۔سرکاری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آٹوز شٹرینگ یونٹ کے مالک محمد اسلم ولد غلام قادر پرے ساکن بٹوٹ جموں کی فیکٹری سے ساڑھے8 کوئنٹل جبکہ مدثر احمد ولد علی محمد ڈینٹو ساکن کرن نگر سرینگر کی ڈینٹو ایگرو انڈسٹریزسے ساڑھے 29 کوئنٹل کھاد ضبط کی گئی ۔