ارشاد احمد
گاندربل//شیر کشمیر یونیورسٹی ایگریکلچر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ جنگلات بنہ ہامہ گاندربل میں یوم لیونڈر کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں پڑھے لکھے نوجوان افراد کی معیشت کو فروغ دینے میں ادویات اور خوشبودار پودوں کی جن کو شعبہ جنگلات کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، نمائش کی گئی۔تقریب کے دوران زرعی یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر نذیر احمد گنائی مہمان خصوصی تھے۔مقررین نے جنگلاتی پودوں، تحقیقی اقدامات، کاشت کے جدید طریقے، پودوں سے تیار کردہ ادویات اور خوشبودار اشیاء کی مفصل خاکہ پیش کیا۔